Recent Comments

No comments to show.

”دل کا مریض کیا خوراک استمعال کرے میری رہنمائی کردیں“

آرٹیکلز
دل کی شریانیں اگر بند ہوجائیں تو انسان کی زندگی خطرے میں ہوتی ہے

اور است بائی پاس آپریشن کروانا پڑتا ہے اور اگر یہ آپریشن نہ کروایا جائے تو دل کے دورے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔لیکن اب سائنسدانوں نے دل کی بندشریانوں کو صرف آٹھ ہفتے میں کھولنے کا شاندار طریقہ بتادیا ہے۔تازہ تحقیق میںکھانے کے ذریعے بند شریانوں کو کھولنے کے طریقے کو Paleoڈائٹ کانام دیا گیا ہے اور ایک کلینیکل تحقیق میں دیکھا گیا کہ جو لوگ ایسی غذا کھارہے تھے جیسی غار میں رہنا والاانسان کھاتا تھا ان کی صحت معجزانہ طور پر ٹھیک ہونے لگی۔یونیورسٹی آف ہوسٹن کی جانب سے کی گئی تحقیق میں آٹھ لوگوں پر تجربہ کیا گیا،یہ تمام افراد مغربی غذا کھانے والے تھے اور انہیں غار کے زمانے والے انسان کی خوراک دی گئی۔یہ لوگ پھل،سمندری غذا،قدرتی آئل،بادام اوربناچربی کے گوشت کھاتے رہے اور ڈیری مصنوعات،پراسیسڈ فوڈ اور چینی،الکوحل اورگرینز سے اجتناب کرتے رہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ تمام لوگوں انٹرلیوکن (IL-10)کے لیو ل میں35فیصد اضافہ ہوا ہے ،IL-10ایک ایسا مالیکیول ہے جو کہ مدافعتی نظام بناتا ہےاور یہ سوزش کے خلاف لڑنے کے ساتھ خون کی شریانوں کو مضبوط کرتا ہے۔ آئیے آپکو بتاتے ہیںکہ Paleo ڈائٹ میں کیا کھانا چاہیے۔پھلوں میں آپ کو چاہیے کہ سیب،کیلے،مالٹے،سٹاربریز اور ناشپاتی کھائیں۔سبزیوں میںگاجر،پیاز،ٹماٹر،براکلی وغیرہ کھائیں۔مچھلی،مرغی،بکرے اورگائے کا گوشت کھائیں لیکن ان میں چربی نہ ہو۔سمندری فوڈ ضرور کھائیں کہ اس سے آپکو ضروری لحمیات اور وٹامنز ملیں گے۔بادام،اخروٹ،سن فلاور کے بیج،کدو کے بیج اور زیتون کا تیل استعمال کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes