Recent Comments

No comments to show.

واہ جی واہ گھٹنوں کا درد چند دنوں میں دور ہوگیا۔

آرٹیکلز
گھٹنوں میں درد رہناان دنوں عام سی بات ہے

یوں تو گھٹنوں میں درد رہنے کی شکایت عموما عمر رسیدہ افراد کو رہتی ہے لیکن آج کل خوراک میں کیلشیم اور دیگر غذائی اجزاء کی کمی کے باعث کم عمری میں بھی ہڈیاں اور جوڑ درد کرنے لگتے ہیں مردوں سے زیادہ عورتیں اس تکلیف سے دوچاررہتی ہیں یہ درد گھٹنے کے کسی خاص حصے میں بھی ہوسکتا ہے اور پورے گھٹنے میں بھی ۔ ان گھریلو ٹوٹکوں سے اس درد میں کافی حد تک راحت مل سکتی ہے ۔خاص طور سے اگر درد ہلکی نوعیت کا ہوتو ان طریقوں کو ضرور آزما کر دیکھیں۔سکائی:ہڈیوں کا درد دور کرنے کا سب سے پرانا اور آزمودہ طریقہ درد والی جگہ کی سکائی کرنا ہے ۔کسی ٹھنڈی چیز سے گھٹنوں کی سکائی کرنے سے اس جگہ نسوں میں خ و ن کی روانی کم ہوجاتی ہے جس سے سوجن کم ہوجاتی ہے اس سے درد بھی کم ہوجاتا ہے ایک مٹھی برف کے کیوب لے کر انہیں ایک پتلے تولئے میں لپیٹ لیں۔اس سے درد والی جگہ کی 10 سے 20 منٹ تک سکائی کریں ۔اس عمل کو دن میں 2 سے 3 بار دہرائیں ۔سرکہ:دوکپ پانی میں دو چھوٹے چمچ سرکہ شامل کریں اس سیال کو دن بھر میں تھوڑا تھوڑا کر کے پئیں اس ٹانک کے روزانہ استعمال سے گھٹنوں کے درد میں کمی واقع ہوگی۔ اس کے علاوہ گرم پانی کے ٹب میں ایک سے دو کپ سرکے کے شامل کر کے اس میں 30 منٹ کے لئے گھٹنوں کو بھگونے سے بھی کافی فائدہ ہوتا ہے ۔زیتوں کے تیل کو سرکے کے ساتھ ہم وزن ملا کر اس کا گھٹنوں پر مساج کرنا مفید ہے۔ادرک :ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑا لے کر اسے ایک کپ میں 10 منٹ کے لئے ابال لیں ۔اس چائے کو چھان کر اس میں تھوڑا سا شہد اور لیموں کے چند قطرے ڈال کر پی لیں۔اس چائے کو دن میں 2 سے 3 بار پیا جاسکتا ہے ۔ادرک کے تیل سے گھٹنوں کی مالش بھی درد دور کرنے میں معاون ہوسکتی ہے ۔ ایک چھوٹا چمچ پسا ہواادرک اور ایک چھوٹا چمچ ہلدی ایک کپ پانی میں ڈال کر 10 منٹ کے لئے ابالیں ۔اسے چھان کر تھوڑا سا شہد شامل کریں۔اس سیال کو دن میں دوبار استعمال کریں۔گرم دودھ میں ایک چھوٹا چمچ ہلدی اور تھوڑا سا دودھ لے کر شہد میں ڈال کر بھی پیا جاسکتا ہے ۔ایک سے دو لیموں لے کر انہیں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔ان ٹکڑوں کو ایک ململ کے کپڑے میں باندھ لیں اس پوٹلی کو تل کے گرم تیل میں تھوڑی دیر کے لئے بھگو دیں ۔ پھر گھٹنوں پر رکھ کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔روزانہ صبح گرم پانی میں لیموں کا عرق ڈال کر نہار منہ پینا گھٹنوں کے درد میں راحت دیتا ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

50% LikesVS
50% Dislikes