Recent Comments

No comments to show.

کالی مرچ کے 3 دانے بس 3 دن کھا لو آپ کی زندگی کے تمام مسئلے ختم ہوجائیں گے

آرٹیکلز
کالی مرچ کے تین دانوں سے اپنی زندگی کا سب سے مشکل مسئلہ حل کریں۔

کھانے میں لذت کا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ مرچ کھانے کی خواہش میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ گھر کے باورچی خانے سےبڑے سے بڑے ہوٹل والے اور خوانچہ فروش بھی کھانوں میں کالی مرچ کا استعمال کرتے ہیں ۔کالی مرچ ذائقہ بڑھانے سمیت غذاؤں میں اہم جزو کی حیثیت سے استعمال ہوتی ہے۔ کالی مرچ تیارکیے جانے والے کھانوں کو اچھا ذائقہ تو دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ صحت کےلیے بھی بے حد مفید ہوتی ہے۔ کالی مرچ میں سرطانی رسولیوں کے خلاف مزاحمت پائی جاتی ہے۔ جب کہ اس کے علاوہ کالی مرچ جلدی اوربڑی آنت کے کینسر کا جسم میں پھیلاؤ روکنے میں معاون سمجھی جاتی ہے۔ کالی مرچ انسانی معدے میں ہائیڈروکلورک ایسڈ کے اخراج میں اضافہ کرتی ہے۔ جس سے ہاضمے کا عمل بہتر ہوجاتا ہے۔ اور غذائیں مناسب طریقہ سے ہضم ہونے کے با عث آپ کبھی بھی قبض کا شک۔ار نہیں ہوں گے۔کالی مرچ وزن کم کرنے میں بھی مدد گا رثابت ہوتی ہے ۔ کالی مرچ کے اوپر والی تہہ ایسے اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے۔ جو چکنائی سے بھرپور خلیوں میں کمی واقع کرنے کا سبب بنتی ہے۔ اور بہتر طور پر چربی کو گھلانے کے لیے مسلسل توانائی فراہم کرتی ہے۔ پسی ہوئی کالی مرچ کو رنگ صاف کرنے والی کریم میں ملا کر استعمال کرنےسے جلد کے مردہ خلیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ جس کے جلد صاف اور چمکدار بن جاتی ہے۔ نزلہ اور زکام کی وجہ سے بند ناک کو کھولنے ، ڈپریشن میں کمی ، قوت قلب میں اضافہ اور اینٹی آکسیڈ ینٹس میں اضافہ کےلیے بھی کالی مرچ کا استعمال بھی مفید ہے۔ زیادہ داخلی اور خارجی امراض میں اس کو استعمال کیا جاتا ہے۔ کالی مرچ ہمارے ملک میں کثرت سے استعمال کی جاتی ہیں۔ اکثرکھانوں میںاسے لازمی جز قرار دیا جاتا ہے اس کو فلفل اسودیا فلفل سیاہ بھی کہا جاتا ہے کالی مرچ گرم مصالحے کا ایک لازمی جزہے۔ یہ ریاح کو خارج کرتی ہے۔ورم کو گھلاتی اوربلغم کی اصلاح کرتی ہے ۔یہ حافظے اور اعصاب کو بھی تقویت بخشتی ہے اس کا چھلکا اتار دیا جائے تو یہ سفید مرچ بن جاتی ہے ۔چھلکا اتارنے کے لئے کالی مرچ کو پانی میں بھگو کر رکھتےہیں ۔جب چھلکا نرم ہو جاتا ہے ۔تو کپڑے سے رگڑ کر چھلکا اتار دیتےہیں ۔تقریباً تمام بادی کھانوں مثلاً کچی سبزیوں ٗ ککڑی ٗکھیرا وغیرہ میں اس استعمال کیا جاتا ہے۔اس کا بہت زیادہ استعمال صحت کے لئے ٹھیک نہیں ہوتا کیونکہ اس کے زیادہ استعمال سے معدے کاالسر ہو سکتا ہے۔ یہ اعضائے رئیسہ اور جگر اور دماغ کو تقویت دیتی ہے۔ دمہ و کھانسی زکام اور بدہضمی میں نہایت مفید ہے۔ کالی مرچ میں غذائی فوائد کے ساتھ ساتھ قدرت نے شفائی خصوصیات بھی رکھی ہیں اپنی شفائی خصوصیات کی بناءپر ستر 70 سے زیادہ داخلی اور خارجی امراض میں اس کو استعمال کیا جاتا ہے ۔یہ غذ ا کو بخوبی ہضم کر دیتی ہے۔اور کھانے میں بے حد لذیذ ہوتی ہے ۔اس کے علاوہ پیٹ کے درد اور بھوک نہ لگنے کی شکایت کے لئے بے حد مفید چیز ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes