Recent Comments

No comments to show.

ہونڈا کمپنی کی اٹھان کی دلچسپ کہانی

ہونڈا گاڑی لینا تو تقریباً ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے۔ ہر سال نت نئے ماڈلز متعارف کروانے اور آفاقی شہرت رکھنے والی ہونڈا کمپنی کی بھی اپنی ایک تاریخ رکھتی ہے۔ اسکا مالک سوئی چیرو ہونڈا تھا۔ وہ17 نومبر1905 کو جاپان کے شہر ہماماتسو میں پیدا ہوا۔ وہ ایک جاپانی انجینیئر اور صنعتکار تھا۔ اس نے اپنا بچپن اپنے باپ کی ہاتھ بٹائی میں گزار دیا۔ اس کا باپ سائیکل مرمت کرنے کا کام کرتا تھا۔

اس وقت اس کی ماں بھی جولاہوں کا کام کرتی تھی۔ 15 سال کی عمر میں بغیر کسی تعلیم کے ہونڈا ٹوکیو کی ہونڈا ٹوکیو کی طرف نوکری ڈھونڈنے کے لیے روانہ ہو گیا۔ اس نے کام کا آغاز ایک گیراج میں 1992 میں ایک شاگرد کے طور پر کیا۔ اپنی نوکری پر کچھ تحفظات کی بنا پر وہ چھ سال بعد وہاں سے واپس اپنے گھر آگیا۔ 1922ء میں 22 سال کی عمر میں گاڑیاں ٹھیک کرنے کے اپنے کاروبار کا آغاز کیا۔ 1937ء میں ہونڈا نے پسٹنز بنانا شروع کر دیے جس کے بعد اس نے موٹرسائیکلوں کے لیے انجن بنانے کا کام شروع کر دیا۔ 1948 میں ہونڈا موٹر کمپنی کے سربراہ کی حیثیت سے اس نے مکمل موٹرسائیکل بنانا شروع کر دیے۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہونڈا بہترین موٹرسائیکل بیچنے والی ایک ارب پتی کمپنی بن گئی۔ 1959 میں ہونڈا موٹرسائیکل کمپنی نے امریکہ میں اپنی پہلی ڈیلرشپ شروع کردی۔ 1973 تک وہ اپنی کمپنی کا سربراہ جس کے بعد وہ ریٹائر ہو گیا۔ اسکا افسانوی کردار اس قدر ذیادہ تھا کہ “پیپل” میگزین نے اسے 25 انتہائی دلچسپ لوگوں کی فہرست میں ڈال دیا۔ ہونڈا کمپنی ابھی تک اپنا نام بنائے ہوئے پوری دنیا پر چھائے ہوئے ہے۔ ہونڈا نے ایک مکینک کی حیثیت سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کہاں پہنچ گیا۔ محنت اور کام سے اخلاص کبھی کسی کو مایوس نہیں کرتا بلکہ ترقی کی راہوں پر ڈال دیتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes