Recent Comments

No comments to show.

جاہل کی پہچان

شمعون نے رسول خدا سے کہا : مجھے جاہل کی علامتیں بیان فرما دیں. آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اگر اس کے ہم نشیں ہو گے تو تم کو رنج پہنچائے گا ۔اگر اس سے الگ رہوگے توتم کو برا کہے گا ۔ اگر کوئی چیز تم کو دے گا تو احسان جتائے گا۔ اگر تم اس کو کچھ دو گے تو

نا شکری کرے گا۔ اگر اس سے کوئی راز کی بات کہو گے تو تمھارے ساتھ خیانت

کرے گا۔ اگر اس سے تم نے کوئی راز کی بات کی تو الزام تم پر رکھے گا۔ اگر بے نیاز و مال دار ہو جائے گا تو مغرور سرکش ہوجائے گا اور سختی سے پیش آئے گا۔ اگر فقیر ہوگا تو خدا کی نعمتوں کا انکار کرے گا اور گناہ کی پروا نہیں کرے گا۔ اگر خوش ہوگا تو طغیان و زیادہ روی کرے گا۔ اگر غمگین ہوگا تو نا امید ہوجائے گا اگر ہنسے گا تو

اس کی ہنسی قہقہ ہوگی۔ خدا کو دوست نہیں رکھے گا اور قانونِ الہی کا احترام نہیں کرے گا۔ خدا کو یاد نہیں کرے گا۔ اگر تم اس کو خوش کردو تو تمھاری تعریف کرے گا اور تعریف میں لاف و گزاف سے کام لے گا جو باتیں تمھارے اندر نہیں پائی جاتیں تمھاری نیکیوں کے عنوان سے تم میں گنوائےگا۔اگر تم سے ناراض ہوجائے تو ساری تعریفوں کو ختم کردے گا اورتمھاری طرف ناروا چیزوں کی نسبت دے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes