Recent Comments

No comments to show.

22 سال کے ہیری بروک کی تباہ کن بیٹنگ! صرف 48گیندوں میں سینچری بنا کر لاہور قلندرز کے ہیرو بن گئے

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے 27ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 198رنز کا ہدف دے دیا ۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 197رنزبنائے ۔

تفصیل کے مطابق لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن یہ فیصلہ ابتدائی طور پر ان کے حق میں بہتر ثابت نہ ہو سکا اور لاہور قلندرز کی ابتدائی تین وکٹیں پاور پلے کے دوران ہی گر گئیں۔

فل سالٹ دو سکور بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔کامران غلام بغیر کوئی سکور کیے فہیم اشرف کی گیند پر آوٹ ہوئے۔محمد حفیظ بھی دو سکور بنا کر رن آوٹ ہوئے ۔

پھر فخر زمان اور ہیری بروک نے شاندار پارٹنر شپ لگائی ۔ فخر زمان 51سکور کر کے ظاہر خان کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ہیری بروک نے 49گیندوں پر 102رنز بنائے ۔سہیل اختر 15سکور بنا کر ڈاسن کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے دو جبکہ ڈاسن اور ظاہر نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes