Recent Comments

No comments to show.

آئندہ برس کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ میں ہوں گا، کرس گیل

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بیٹر کرس گیل نے آئندہ برس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کا کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

سوشل میڈیا پر کرس گیل نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے پی ایس ایل اور کراچی کنگز کو نتھی کرتے ہوئے اپنی پیشکش دی۔

انہوں نے تحریر کیا کہ میں کراچی کنگز کے لیے آئندہ برس نیا ہیڈ کوچ ہوں گا۔

ساتھ میں انہوں نے ہیش ٹیگ یونیورس باس کے ساتھ یہ بھی تحریر کیا کہ اس میں کسی طرح کی بحث نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیون میں کراچی کنگز کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔

اس نے اب تک 9 میچز کھیل لیے ہیں جبکہ صرف ایک ہی میں کامیابی حاصل کرسکی اور 8 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

خیال رہے کہ کرس گیل 2017 کے ایونٹ میں کراچی کنگز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes