Recent Comments

No comments to show.

رضوان کی ملتان سلطانز نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا! ایسا ریکارڈ جو پاکستانی تاریخ میں کبھی نہیں بنا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 25ویں میچ میں ملتان سلطانز کی اننگز میں 2 سنچری پارٹنرشپس بنیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پر ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ کھیلا گیا، جس میں محمد رضوان الیون نے تاریخ رقم کردی۔

اس میچ میں پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک ٹی 20 میچ میں 2 سنچری پارٹنر شپس بنی ہیں ،ان دونوں ہی شراکتوں کا محمد رضوان حصہ رہے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے پہلی سنچری شراکت محمد رضوان اور شان مسعود کے درمیان بنی، جو 119 رنز کی تھی۔

شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان اور رئیلی روسو نے اسکور 222 رنز تک پہنچادیا، یوں ایک ہی اننگز میں دو سنچری شراکت کا کارنامہ اپنے انجام کو پہنچا۔

ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگز میں 2 سنچری کی شراکت کا یہ مجموعی طور پر 12واں موقع تھا، اس سے قبل مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ میں 11 بار ایسا ہوچکا ہے۔

میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کےلیے 246 رنز کا ہدف دیا، جو پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes