Recent Comments

No comments to show.

دورۂ پاکستان سے قبل میں نے خوب تیاری کی ہے پاکستان میں بھی اچھی کرکٹ کھیلوں گا۔۔ مچل مارش پاکستان کیخلاف پلیئنگ الیون میں شمولیت کیلئے پُر امید

آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش پاکستان کے خلاف پلیئنگ الیون میں شمولیت کی امید ہیں، ان کاکہنا ہے کہ مانتا ہوں ساتھی کھلاڑی کے انجرڈ یا کوویڈ کا شکارہونے پر ہی پلیئنگ الیون میں آسکتا ہوں۔

مچل مارش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یقین ہے اب مجھے ٹیم میں کسی بیٹرکی جگہ ہی موقع مل سکتا ہے، سری لنکا کے خلاف سیریز میں آرام کیا، گھر پر وقت گزار کر اب تازہ دم ہوں۔

انہوں نے کہاکہ کوویڈ 19کی وجہ سے مسلسل بائیوسیکیور ببل میں رہنا آسان نہیں ہے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ دورۂ پاکستان سے قبل میں نے خوب تیاری کی ہے پاکستان میں بھی اچھی کرکٹ کھیلوں گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes