Recent Comments

No comments to show.

کراچی کنگز کے خلاف میدان میں اترنے سے قبل ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان کی کھلاڑیوں کو نصیحت کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی لیکن میدان میں اترنے سے قبل رضوان کی جانب سے کھلاڑیوں کی کی گئی نصیحت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی میچ سے قبل ٹیم کے ساتھ پلاننگ کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں رضوان کھلاڑیوں کو ہدایات دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں رضوان اپنی ٹیم سے کہہ رہے ہیں کہ ہم سب نے چیمپئن کی طرح کھیلنا ہے اور چیمپئن ٹیمیں ٹاسک، موسم یا کسی بھی چیز کا خوف رکھ کر نہیں کھیلتیں۔

چیمپئن ٹیمیں ہمیشہ اور ہر غلط وقت کے باوجود بھی بہترین انداز میں کھیلتی ہیں اور ایسے مقابلے ہی انہیں مضبوط بناتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ چیمپئنز کہلاتی ہیں ۔

ملتان سلطانز کے کپتان نے مزید کہا کہ چیمپئن کہلانا آسان ہے لیکن اس طرح کوئی ٹیم چیمپئن نہیں ہوجاتی، کوئی ٹیم اسی وقت چیمپئن بنتی ہے جب وہ مشکل وقت میں جیت کر دکھائے لہٰذا ہم سب نے چیمپئنز کی طرح کھیلنا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes