Recent Comments

No comments to show.

دورۂ پاکستان کی تیاری، مارنس لابوشین نے گھر میں انوکھی پچ بنالی! ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

آسٹریلوی کرکٹر مارنو لابوشین نے دورۂ پاکستان کی تیاریوں کے لیے ٹریننگ کا منفرد طریقہ نکال لیا، گھر میں نوکھی پچ بنالی۔

دورۂ پاکستان کے لیے آسٹریلیا کرکٹرز نے اسپن وکٹوں کے مطابق ٹریننگ شروع کر دی ہے، دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بیٹسمین مارنو لابوشین نے بھی ٹریننگ کا منفرد طریقہ نکال لیا ہے۔

مارنوس لابوشین نے گھر میں گھومتی گیندوں کی پریکٹس کے لئے انوکھی پچ تیار کی ہے، انہوں نے پچ میں ربڑ کے میٹ پر ایلو مینیم اور دیگر شیٹس لگا دیں۔

آسٹریلوی بیٹر کا کہنا ہے کہ برصغیر میں پچز اسپن ہوتی ہیں سیدھی گیندوں پر کھلاڑی آؤٹ ہوتے ہیں ، میں نے ایسی پچ بنائی ہے جس پر اسپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس بھی ہوگی اور تفریح بھی ہوگی۔

مارنو لابو شین نے مزید بتایا کہ اس پچ سے اسپن بھی مل رہی ہے اور سیم موومنٹ بھی آرہی ہے، میں نے اس پچ پر کھیلنے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes