Recent Comments

No comments to show.

آپ قومی ٹیم کے کپتان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کر سکتے۔۔ بابر اعظم کے مداح وسیم اکرم سے ناراض، سوشل میڈیا پر وسیم اکرم پر کڑی تنقید

پی ایس ایل میں دردناک شکستوں کا سامنا کرنے والی کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کو ٹیم کے صدر وسیم اکرم سے ڈانٹ پڑ گئی ، جس پر سوشل میڈیا صارفین ناراضگی کا اظہاکر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ بابراعظم کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے تھا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مقابلے کے آخری لمحات میں وسیم اکرم خود باؤنڈری لائن پر آپہنچے اور وہاں کھڑےکپتان بابر اعظم کی حکمتِ عملی سے مطمئن دکھائی نہیں دیے اور انہیں ڈانٹ پلا دی۔

دوران میچ وسیم اکرم اور بابراعظم کے درمیان کیا بات چیت ہوئی اس کا تو کسی کو علم نہ ہوا لیکن سوشل میڈیا صارفین وسیم اکرم کے اس رویے پر سخت نالاں دکھائی دیے اور کپتان بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes