Recent Comments

No comments to show.

کل کے میچ میں بین کٹنگ نے مجھے دو چھکے مارے اور اشارہ کیا تو انہوں نے مجھ سے آکر کہا کہ۔۔ سہیل تنویر نے ویڈیو پیغام میں ساری کہانی بتا دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے سہیل تنویر نے گزشتہ روز کے میچ میں بین کٹنگ سے تلخ کلامی کے معاملے پر ردعمل دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ کل کے میچ میں جو ہوا وہ اچھا نہیں تھا، ایسے واقعے سے بچا جا سکتا تھا۔

سہیل تنویر نے کہا کہ یہ معاملہ 2018 سے چلتا آ رہا ہے ، چھکا پڑنے کے بعد جب میں نے آؤٹ کیا تھا تو اشارہ کیا ، یہ غیر ارادی تھا اور مجھے برا لگا تھا۔

کرکٹر نے بتایا کہ اپنی اس حرکت پر انہوں نے اگلی صبح ناشتے کی میز پر بین کٹنگ سے معذرت کی تھی۔

سہیل تنویر نے گزشتہ روز پیش آئے واقعے پر کہا کہ کل کے میچ میں بین کٹنگ نے مجھے دو چھکے مارے اور اشارہ کیا، ہمارے درمیان الفاظ کا تبادلہ ہوا اور جب میں نے کیچ لیا تو میں نے بھی غصے میں اشارے کیے۔

انہوں نے کہا کہ میں پھر کہتا ہوں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، اس سے بچا جا سکتا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر اور پشاور زلمی کے بین کٹنگ میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی کی اننگز کے 19ویں اوور میں بین کٹنگ نے سہیل تنویر کو 3 گیندوں پر تین چھکے رسید کرکے نامناسب اشارے کیے۔

اسی اوور میں کٹنگ نے تنویر کو چوتھا چھکا بھی رسید کردیا، جس پر سہیل تنویر سیخ پا ہوگئے اور دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، تاہم امپائر نے بیچ میں آکر معاملے کو رفع دفع کروایا۔

معاملہ یہاں ختم نہیں ہوا بلکہ اگلے اوور میں نسیم شاہ کی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کرنے پر بین کٹنگ کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کا کیچ سہیل تنویر نے لیا اور پھر جواب میں انہوں نے بھی بین کٹنگ کی جانب نامناسب اشارے کیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes