Recent Comments

No comments to show.

پی ایس ایل دیوانوں کیلئے بڑی خوشخبری ،آج سے 100فیصد ویکسی نیٹڈ تماشائی سٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 کے دیوانوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ آج سے 100فیصد ویکسی نیٹڈ شائقین سٹیڈیم میں داخل ہو سکتے ہیں ۔

ترجمان پی سی بی نے تصدیق کی کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی ہدایات کے مطابق اب کوویڈ پروٹوکول کے تحت سٹیڈیم میں فل ہاؤس ہوگا، یہ کورونا کے آغاز کے بعد پہلا موقع یوگا کہ پاکستان کے کسی بھی سٹیڈیم میں 100 فیصد تماشائی سٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہوں گے تاہم ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

ضلعی حکومت نے دو روز پہلے ہی 100 فیصد تماشائی کی اجازت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا، تماشائیوں کی سہولت کے لیے سٹیڈیم کے اندر بھی شٹل سروس شروع کردی گئی ہے ۔ گاڑیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے .قذافی سٹیڈیم میں مجموعی طور پر بائیس ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کے مطابق سپیشل روٹس شائقینِ کرکٹ کی آسانی کے لیے چلائےجارہے ہیں، سپیشل روٹس ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور نجی کمپنی کے ساتھ مل کر چلائے جارہے ہیں۔مذکورہ روٹس گڑھی شاہو، آر اے بازار، شاہدرہ، ٹھوکھر نیاز بیگ، شوکت خانم چوک، سکیم موڑ سے چلائے جارہے ہیں۔ڈی سی لاہور کے مطابق سپیشل روٹس 27 فروری تک چلیں گے۔

عمر شیر چٹھہ کے مطابق شائقینِ کرکٹ کو 4:30 پر پک کیا جائے گا جبکہ رات 11:45 پر ڈراپ کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes