Recent Comments

No comments to show.

شاداب خان کی عدم موجودگی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا کپتان کون ہوگا؟ ان کی جگہ کس کھلاڑی کو اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا؟

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کردیا گیا ہے۔

شاداب خان کی عدم موجودگی میں مڈل آرڈر بلے باز محمد آصف ٹیم کے کپتان ہونگے۔شاداب خان کراچی کنگز کے خلاف میچ میں گروئن انجری کا شکار ہوکر میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

محمد آصف پشاور زلمی کے خلاف ہونے والے میچ میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اس کے علاوہ لیگ سپنر ذاہد محمود نے شاداب خان کی جگہ اسلام آباد یونائٹڈ کے کیمپ کو جوائن کر لیا ہے۔

اگلے میچز میں شاداب خان کی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے دو دیگر کھلاڑی کولن منرو اور ذیشان ضمیر بھی انجری کا شکار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes