Recent Comments

No comments to show.

کیا ویرات کوہلی آؤٹ آف فارم ہیں؟ روہت شرما نے کوہلی سے متعلق سوال پر صحافیوں کو خاموش کرادیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ویرات کوہلی کی فارم کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر میڈیا کے نمائندوں کو خاموش کروادیا۔

ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران روہت شرما نے ویرات کوہلی کی فارم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اگر آپ لوگ کچھ وقت کے لیے خاموش ہوجائیں گے تو ان کی فارم ٹھیک ہو جائے گی، ہمیں اس بارے زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہرات کوہلی ذہین انسان ہیں، وہ ہماری انٹرنیشنل ٹیم کا ایک دہائی سے حصہ ہیں، جب کوئی اتنا وقت کرکٹ کھیلتا ہے تو وہ پریشر اور ماحول کو کنٹرول کرنا سیکھ جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کل سے شروع ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes