Recent Comments

No comments to show.

پی ایس ایل، مسلسل شکستوں کے بعد کراچی کنگز کیلئے ایک اور بری خبر، عماد وسیم کو جرمانہ کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عماد وسیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل سیزن 7 کے 21 ویں میچ میں پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی کنگز کے سپنر عماد وسیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیاہے۔

میچ کے پہلے اوور میں رحمان اللہ گرباز کو آوٹ کرکے نامناسب رد عمل ظاہر کرنے پر عماد وسیم پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے ۔

باولر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ رنجن مدد گالے کی جانب سےعائد جرمانے کو قبول کیا ہے ۔یاد رہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل سیزن 7 کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی جس کے باعث انہیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو نا پڑ گیاہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes