Recent Comments

No comments to show.

ملتان سلطانز کے سپر سٹار صہیب مقصود کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مداحوں کو فیملی میں اضافے کی خوشخبری سنائی۔

قومی کرکٹر نے لکھا کہ ’اللہ نے مجھے بیٹی کی صورت میں رحمت سے نوازا ہے۔‘

صہیب مقصود نے بیٹی کا نام انشا صہیب رکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ آج گھر سے لاہور واپس جارہے ہیں اور ملتان سلطانز کو جوائن کریں گے۔

صہیب مقصود آج سے تین روزہ آئسولیشن مکمل کرینگے، کرکٹر کا آئسولیشن میں پہنچ کر کوویڈ ٹیسٹ کیا جائے گا۔

صہیب مقصود تین روزہ آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes