Recent Comments

No comments to show.

شاداب خان انجرڈ، ایلکس ہیلز دستبردار، اس کے بعد اسلام آباد یونائٹڈ کے ایک اور غیر ملکی کھلاڑی کو فٹنس مسائل کا سامنا، پی ایس ایل میں شرکت مشکوک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑی کولن منرو بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔

کولن منرو کا میڈیکل چیک اپ آج دوپہر میں ہو گا، وہ بیٹنگ کے دوران تکلیف محسوس کر رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو کو چند روز قبل ٹریننگ کے دوران دائیں بازو پر بال لگی تھی۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ایلکس ہیلز پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلکس ہیلز ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل سے دستبردار ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اوراور فاسٹ بولر ذیشان ضمیر انجری کا شکار ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی ٹیم کو ایک رن سے شکست دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes