Recent Comments

No comments to show.

سٹیو سمتھ کے بعد پاکستان آنیوالی 18 رکنی آسٹریلوی ٹیم کے ایک اور کھلاڑی کا دورہ خدشات کا شکار

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مائیکل نیسر سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوگئے۔

آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ مائیکل نیسر برسبین میں نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوگئے جس کے بعد ان کا ٹیم کے ہمراہ دورہ پاکستان خدشات کا شکار ہوگیا ہے۔

مائیکل نیسر پاکستان کا دورہ کرنے والی 18 رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہیں، ان سے قبل نائب ٹیسٹ کپتان سٹیو سمتھ اتوار کو کنکشن کا شکار ہوئے تھے۔

وہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں باؤنڈری پر کیچ لینے کی کوشش کرتے ہوئے سر کے بل گر پڑے جس کے بعد ان کا بھی ٹیم کے ساتھ دورہ پاکستان خدشات کا شکار ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes