Recent Comments

No comments to show.

پاکستان انڈر 19ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے سب کو اپنا فین بنا لیا! کراچی کنگز کو جتوا تو نہ سکے لیکن بابر اعظم بھی نوجوان کھلاڑی کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ آج کے میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے کراچی کنگز کو 1 رن سے شکست دی۔

کراچی کنگز کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل پانچویں شکست ہے لیکن اس میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم جیت کے لئے لڑتے نظر آئی۔

پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کے کپتان قاسم اکرم جو ابھی انڈر 19 ورلڈ کپ بھی کھیل کر آئے ہیں اس میچ میں بہترین اننگز کھیل گئے۔

انہوں نے 26 گیندوں پر 51 رنز بنائے اپنی اننگز میں 6 چوکے اور 1 چھکا لگایا، یوں تو انہیں کچھ چانسز ملے اور ان کے کیچز ڈراپ ہوئے لیکن انہوں نے بہترین بیٹنگ کی۔

کپتان بابر اعظم نے بھی ان کی اور عماد وسیم کی اننگز کی تعریف کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes