Recent Comments

No comments to show.

اسٹریلیا کے سٹیو سمتھ باؤنڈری بچاتے ہوئے حادثے کا شکار! دورہ پاکستان پر سوالیہ نشان لگ گیا

آسٹریلو بیٹر سٹیو سمتھ سری لنکا کیخلاف جاری دوسرے ٹی ٹونٹی میں باؤنڈری بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث انکے قومی ٹیم کے ہمراہ دورہ پاکستان پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے آخری لمحات میں سٹیو سمتھ نے سری لنکن بیٹر مہیش تھیکشنا کے اونچے شاٹ کو روکنے کی کوشش کی، اس دوران ان کا سر ٹرف پر جا لگا اور انجرڈ ہوکر میدان میں گر پڑے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں بتایا کہ سٹیو سمتھ کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی، اور ضروری ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا، ڈاکٹرز کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹیو سمتھ سری لنکا کے خلاف بقیہ میچز سے دستبردار ہوگئے۔

کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ سمتھ کو اگلے چند دنوں میں کم سطح کے کنکشن پروٹوکول کا نشانہ بنایا جائیگا اور امکان ہے کہ وہ ایک ہفتے کی مدت میں مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز آسٹریلیا میں کھیلی جارہی ہے، دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوورز میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

انجری کے باعث سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تھی کہ اسٹیو دورہ پاکستان سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں، جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے واضح کیا کہ سٹیو سمتھ سری لنکا کے خلاف بقیہ میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے لیکن وہ دورۂ پاکستان کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ سٹیو سمتھ نائب کپتانی کے فرائض سنبھالیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes