Recent Comments

No comments to show.

کراچی کنگز کا لاہور میں بھی فلاپ شو، مسلسل چھٹی شکست

پاکستا ن سپر لیگ کے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو55رنز سے شکست دے دی ۔پشاور زلمی کے 193رنز کے جواب میں کراچی صرف 138ہی رنز بنا سکی۔

تفصیل کے مطابق کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پشاور نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور محمد حارث نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔

حضرت اللہ زازئی ٹاپ سکورر رہے جنہوں نے 42 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ان کے ساتھ اوپننگ پر آنے والے محمد حارث نصف سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور49 رنز پر آوٹ ہو گئے ، ان کے علاوہ شعیب ملک نے 31، شرفین روتھر فورڈ نے 11 اور بین کٹنگ نے 26 رنز کی اننگ کھیلی۔کراچی کنگز کی جانب سے کرس جورڈن نے تین، قاسم اکرم، عمید آصف اور محمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

مطلوب ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر138رنز بنا سکی۔ اوپنر شرجیل خان14رنز بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پر آوٹ ہوئے۔جو کلارک 26سکور بنا کر لیونگ سٹون کی گیند پر آوٹ ہوئے۔بابر اعظم 59رنز بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

محمد نبی 15سکور بنا کر محمد عمر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔این کوکوبین 14سکور بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ ہوئے۔عامر یامین چھ سکور بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور سلمان ارشاد نے دو ، دو جبکہ لیونگ سٹون اور محمد عمر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes