Recent Comments

No comments to show.

کامران غلام کی عمدہ بیٹنگ فخر زمان ایک بار پھر چھا گئے۔۔ لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کو آسانی سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 20ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔

سرفراز الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنائے جس کے جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 2وکٹوں کے نقصان حاصل کرلیا۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا اور کپتان شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دو اہم وکٹیں گرا دیں۔

جیسن رائے اور جیمز وینس بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹے۔ان کے بعد سرفراز احمد 12سکور بنا کر رنز آوٹ ہوئے۔پھر احسن علی آٹھ سکور بنا کر راشد خان کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ان کے بعد عمر اکمل میدان میں آئے جو تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19گیندوں پر 25رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔افتخار احمد 52سکور بنا کر حارث روف کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

حسن خان 17رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے دو ، دو جبکہ راشد خان اور حارث روف ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

لاہور قلندرز نے باولنگ کے شعبے کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔اوپنر فخر زمان 53سکور کر کے نور احمد کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ عبد اللہ شفیق 19سکور کر کے غلام صفدر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔کامران غلام 55اور محمد حفیظ9سکور کر کے ناٹ آوٹ رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes