Recent Comments

No comments to show.

کامران اکمل کی جگہ پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون کا حصہ بننے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث بہترین ٹیلنٹ، مین آف دی میچ بن گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے چھٹے میچ میں بھی کراچی کنگز کو ہار کا مزہ چکھنا پڑا ہے، اسے پشاور زلمی نے 55 رنز سے زیر کردیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوررز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز ہی بناسکی۔

پشاور زلمی نے آج کامران اکمل کی جگہ محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیا انہوں نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل دکھایا۔

دوسرے اینڈ پر ززائی بھی تھے جن کو سڑوکس کھیلنے میں مشکلات آرہی تھی لیکن محمد حارث نے بہترین بیٹںگ کی۔

انہوں نے 27 گیندوں پر 49 رنز بنائے اپنی اننگز میں 4 چھکے اور 3 چوکے لگائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے محمد حارث پاکستانی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں لیکن ان کا ڈیبیو نہیں ہو پایا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes