Recent Comments

No comments to show.

پہلے جیسن روئے اگلی ہی گیند پر جیمز ونس، شاہین شاہ آفریدی نے پہلےاوور میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کے چھکے چھڑا دیے، جیسن روئے سے پچھلے میچ کا بدلہ لے لیا

پاکستان سپر لیگ کے 20ویں میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنا لیے ہیں۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا اور کپتان شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دو اہم وکٹیں گرا دیں ۔ جیسن رائے اور جیمز وینس بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹے۔

اس کے بعد سرفراز احمد کامران غلام کے تھرو پر رن آؤٹ ہوئے اور احسن علی کو راشد خان نے آؤٹ کیا۔

اس سے قبل لاہورقلندرز کے کپتان شاہین آفرید ی نے ٹاس جیت کر کہا کہ ہم پہلے باولنگ کر کے مخالف ٹیم پر اٹیک کریں گے ، کوشش کریں گے کہ اپنی پلاننگ پر عمل کر سکیں ،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کہا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی کہ170پلس ٹارگٹ دیں ،ٹیم میں دو تبدیلیاں ہیں ،شاہد آفریدی کی جگہ حسا ن خان جبکہ فلکنر کی جگہ سہیل تنویر کھیلیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes