Recent Comments

No comments to show.

لاہور قلندرز کی تباہ کن بولنگ، افتخار احمد نے کوئٹہ گلیڈئیٹرز انہتائی کم ٹوٹل سے بچا لیا، کوئٹہ گلیڈیٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے آسان ہدف دے دیا

پاکستان سپر لیگ کے 20ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 142رنز کا ہدف دے دیا ۔ سرفراز الیون نے مقررہ 20اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنائے ۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا اور کپتان شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دو اہم وکٹیں گرا دیں ۔

جیسن رائے اور جیمز وینس بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹے۔ان کے بعد سرفراز احمد 12سکور بنا کر رنز آوٹ ہوئے۔

پھر احسن علی آٹھ سکور بنا کر راشد خان کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ان کے بعد عمر اکمل میدان میں آئے جو تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19گیندوں پر 25رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

افتخار احمد 52سکور بنا کر حارث روف کی گیند پر آوٹ ہوئے۔حسن خان 17رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے دو ، دو جبکہ راشد خان اور حارث روف ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes