Recent Comments

No comments to show.

میں شاہد آفریدی کے ساتھ ٹریننگ کرنا چاہتا ہوں تاکہ ان کا دماغ پڑھ سکوں! دنیا کے بہترین لیگ سپنر راشد خان شاہد آفریدی سے سیکھنے کے خواہشمند

دنیا کے نمبر ون ٹی ٹونٹی بولر افغانستان کے راشد خان نے اپنے آئیڈیل کھلاڑیوں کے بارے میں بات کی ۔

ایک انٹرویو میں لیگ سپنر نے شاہد آفریدی اور انیل کمبلے کو ایسے کھلاڑی قرار دیا جن سے انہوں نے سب سے زیادہ سیکھا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اب بھی وقتاً فوقتاً یوٹیوب پر ان کی جھلکیاں دیکھتے رہتے ہیں ۔

راشد خان نے کہا کہ انہیں آفریدی سے ملنے کا موقع نہیں ملا کیونکہ دونوں کھلاڑی اس وقت پی ایس ایل کھیل رہے ہیں۔ راشد خان کا کہنا تھا کہ مجھے شاہد آفریدی اور انیل کمبلے کو دیکھنا پسند تھا اور جب بھی مجھے وقت ملتا ہے میں یوٹیوب پر ان کی ویڈیوز دیکھتا ہوں، مجھے اس بار ابھی تک ان سے ملنے کا موقع نہیں ملا کیوں کہ ان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اگرچہ وہ اس وقت بہترین ٹئ ٹوئنٹی پلیئر کے طور پر رینکنگ میں موجود ہیں لیکن راشد خان نے وضاحت کی کہ وہ ایک ٹریننگ سیشن کرنا چاہتے ہیں جہاں وہ آفریدی سے بائولنگ کے گر سیکھیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایک تربیتی سیشن میں آفریدی سے ملنا چاہتا ہوں، میں بنیادی طور پر ان کا دماغ پڑھنا اور تکنیکی چیزوں کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔

میں نے ان کے ساتھ ابھی تک اس طرح کا سیشن نہیں کیا ہے اور میں اس سال ٹریننگ سیشن کرنا پسند کروں گا۔ راشد خان نے پی ایس ایل کو دنیا کے ٹاپ تھری ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں سے ایک قرار دیا۔ وہ اس وقت لاہور قلندرز کا حصہ ہیں اور پہلی بار شاہین شاہ کی کپتانی میں کھیل رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes