Recent Comments

No comments to show.

فہیم اشرف کی تباہ کن بیٹنگ اکیلے ہی اسلام آباد یونائٹڈ کو مشکلوں سے نکال لیا! وسیم جونیئر نے بھی آخر میں آکر چھکے لگا دیے، کوئٹہ کے لئے بڑا ہدف

پاکستان سپر لیگ کے اٹھارویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 200رنز کا ہدف دے دیا ۔ شاداب الیون نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوںکے نقصان پر 199رنز بنائے ۔

تفصیل کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اوپننگ پارٹنر شپ نے قدرے بہتر آغاز فراہم کیا لیکن پھر مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا لیکن پھر لوئر مڈل آرڈر بلے باز فہیم اشرف نے دھواں دار بیٹنگ کی۔ اوپنر 19سکور بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔

ایلکس ہیلز 62سکور بنا کر رن آوٹ ہوئے ۔ شاداب خان 12سکور بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ آصف علی چھ سکور بنا کر نور احمد کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔

محمد اخلاق بغیر کوئی سکور بنا ئے شاہد آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوئے جبکہ اعظم خان کو بھی صفر سکور پر شاہد آفریدی نے ہی رن آوٹ کیا ۔

فہیم اشرف 55سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شاہد آفریدی اور جیمز فلکنر نے دو ، دوجبکہ نسیم شاہ اور نور احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes