Recent Comments

No comments to show.

عامر لیاقت نے دوسری بیوی کو طلاق دے کر 18سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی لڑکی کون ہے اور کیا کرتی ہے جانیں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور رمضان شوکے میزبان عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی۔ عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرتے ہوئے کہا

گزشتہ رات میں 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا۔ دانیہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے لودھراں کے معزز نجیب الطرفین ’’سادات‘‘ خاندان سے ہے۔ عامر لیاقت نے اپنی تیسری بیوی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ یہ بھی پڑھیں: طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لے لی عامر لیاقت نے اپنی نئی نویلی دلہن کے بارے میں مزید بتایا کہ ان کی بیوی سرائیکی، دلکش، سادہ اور پیاری ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنےتمام خیرخواہوں سے ہمارے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ میں ابھی حال ہی میں اپنی زندگی کے سیاہ دور سے گزرا ہوں جو کہ ایک غلط موڑ تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی عامر لیاقت کی سابق دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔ اور خلع کے محض ایک روز بعد ہی عامر لیاقت نے تیسری شادی کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خلع لے لی ہے۔ طوبیٰ انور جو عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ تھیں انہوں نے آج اپنے تعلقات کے حوالے سے ایک ٹویٹ کر کے سب کو حیران کردیا کیونکہ اس میں انہوں نے عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’میرے قریبی رشتے دار اور دوست اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ میں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، جس کے بعد صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آئی‘۔

طوبیٰ انور نے لکھا کہ کوئی راستہ نہ ملنے پر انہوں نے مجبورا علیحدگی (خلع) لی، یہ مشکل وقت ضرور ہے مگر یقین ہے کہ اللہ نے یہ بہتر ہی فیصلہ کیا ہوگا۔ اس کےساتھ ہی انہوں نے اپیل کی کہ ’میں مشکل میں ہوں لہذا میری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے‘۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی پروگراموں کے میزبان عامر لیاقت اور طوبیٰ انور 2018 میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے، جس کے بعد عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ نے اُن سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes