Recent Comments

No comments to show.

کراچی ہو یا لاہورفخر زمان نہیں رکے گا۔۔محمد حفیظ بھی فارم میں آگئے لمبے لمبے چھکے! لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو مشکل ہدف دے دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 183 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ٹاس کے لیے میدان میں اترے۔

اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ یہاں ایڈجسٹ کرنا تھوڑا مشکل ہے، کوشش کریں گے 160 تک حریف ٹیم کو روک دیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹاس کا مسئلہ نہیں ہوتا، پازیٹو کرکٹ کھیلنی چاہیے، میچ کو بھی دلچسپ بنانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے شائقین کی سپورٹ ہمیشہ ملتی ہے اور ملتی رہنی چاہیے۔

ٹیم لاہور قلندرز

ٹیم لاہور قلندرز میں کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان، عبداللّٰہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیرے بروکس، ڈیوڈ ویسا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

ٹیم ملتان سلطانز

ملتان سلطانز کی ٹیم کپتان محمد رضوان، شان مسعود، ٹم ڈیوڈ، صہیب مقصود، رائیلی روسو، خوشدل شاہ، انور علی، عباس آفریدی، عمران طاہر، بلیسنگ موزاربانی اور شاہ نواز دھانی شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes