Recent Comments

No comments to show.

پی ایس ایل 7: لاہور قلندرز نے وہ کر دیا جو کوئی بھی ٹیم نہ کر سکی! ناقابل شکست ملتان سلطانز کو شکست دے دی، قلندرز نے دل اور میچ دونوں جیت لیے

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 7 میں اب تک کی ناقابل شکست ملتان سلطانز کو لاہور قلندرز نے مات دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا 17 واں میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا،ملتان سلطانز 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں130رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز نے اپنا 7واں میچ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلا،گزشتہ 6 میچ میں فتحیاب رہنے والی ٹیم نے اس بار 52 رنز سے شکست کا مزہ چکھ لیا۔

سلطانز کی طرف سے آج شان مسعود چلے نہ ہی رئیلی روسو جبکہ لاہور قلندرز نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں تگڑی پرفارمنس دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 183 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 182 رنز بنائے اور ایونٹ کی ناقابل شکست ملتان سلطانز کو 183رنز کا ہدف دیا۔

قلندرز کی طرف سے فخر زمان 60، محمد حفیظ 43 اور کامران غلام 42 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر ثابت ہوئے جبکہ فل سالٹ نے 13 گیندوں پر 26 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔

ملتان سلطانز کی طرف سے عمران طاہر، شاہنواز ڈھانی، انور علی اور عباس آفریدی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس قبل ٹاس کے موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ یہاں ایڈجسٹ کرنا تھوڑا مشکل ہے، کوشش کریں گے 160 تک حریف ٹیم کو روک دیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes