Recent Comments

No comments to show.

شان مسعود کی ایک اور شاندار انگز! ٹم ڈیوڈ کے بھی لمبے لمبے چھکے۔۔ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے ہدف دے دیا

پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اوپنرز نے 98 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ابتدائی دس اوورز میں ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جارہا ہے، جس میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی دعوت پر ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور کپتان محمد رضوان نے کیا، دونوں اوپنرز نے 8 کی اوسط کو برقرار رکھا، اس دوران شان مسعود نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور جب اسکور 98 پر پہنچا تو محمد رضوان 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پھر شان مسعود 49 گیندوں پر 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنا کر 131 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رائلی روسو تھے جو 15 رنز بنا کر 161 کے اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اوس کے امکان کے سبب پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، ملتان کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے ہم انہیں 180 تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور زلمی میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں عثمان قادر اور حضرت اللہ زازئی کی جگہ لیونگسٹن اور حسین طلعت کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔

ملتان سلطانز اسکواڈ: محمد رضوان، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوش دل شاہ، انور علی، عباس آفریدی، عمران خان، بلیسنگ مزربانی، شاہنواز دھانی

پشاور زلمی اسکواڈ: کامران اکمل، بین کٹنگ، حیدر علی، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، حسین طلعت، ردرفورڈ، وہاب ریاض (کپتان)، سلمان ارشاد، ثاقب محمود، محمد عمر

50% LikesVS
50% Dislikes