Recent Comments

No comments to show.

اللہ نے شعیب ملک کو سپر فٹ جسم سے نوازا ہے۔۔خواہش ہے کہ شعیب ملک مزید کچھ سال کھیلیں : ثانیہ مرزا

ہندوستانی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک اپنی فٹنس کی وجہ سے چند سال اچھے کھیلے۔ شعیب ملک حال ہی میں 40 سال کے ہو گئے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ فی الحال وہ ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ۔ ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے رائے دی کہ اللہ نے شعیب ملک کو ایک سپر فٹ جسم سے نوازا ہے ، انہوں نے اپنے شوہر کو صحت مند طرز زندگی کا مظہر قرار دیا۔

شعیب ملک غیر معمولی ہے اور بہت بابرکت ہے ، وہ بہترین فٹنس کیلئے اپنے آپ پر سخت محنت کرتا ہے۔ وہ صحت مند طرز زندگی کی ایک بہترین مثال ہے، میں نے اسے یہ کہا ہے کہ اگر تم ذہنی طور پر دباؤ برداشت کر سکتے ہو تو 2 سال اور کھیلو۔ ثانیہ مرزا نے اپنی مستقبل کی کوششوں کے بارے میں بھی بات کی جس میں شعیب ملک کے ساتھ کاروبار یا شوبز میں آنا شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے پرفیوم کی لانچنگ کا خوب لطف اٹھایا اور یہ ہم دونوں کے لیے مختلف تھا، پرفیوم کی لانچنگ کی طرح ہم دوسرے کاروبار میں جانے اور دیگر راستے تلاش کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو شعیب ملک سے ان کے فیصلے کے بارے میں پوچھنا پڑ سکتا ہے لیکن میں اپنی بات کروں تو میں ایک اداکارہ بننے کے لئے بہت شرمیلی ہوں۔

ثانیہ مرزا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ شعیب-ثانیہ کی بائیوپک کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جی ہاں، ہم بائیوپک کے حوالے سے کچھ لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں، کورونا کی وجہ سے یہ عمل کافی سست ہو گیا ہے لیکن ہاں، ہمارا لوگوں سے رابطہ ہے۔ ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ وہ اور شعیب ملک ایک دوسرے سے مشورہ تو لیتے ہیں لیکن پیشہ ورانہ معاملات میں مداخلت سے گریز کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ صرف اور صرف انہوں نے خود کیا تھا تاہم شعیب ملک نے بھی ان کے اس فیصلے کی حمایت کی۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کی قدر کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں لیکن آخر میں ہم ہمیشہ اپنے دل کی سنتے ہیں کیونکہ ہم دونوں پیشہ ور کھلاڑی ہیں،ہم کئی سالوں سے کھیل رہے ہیں، شعیب ہمیشہ سپورٹ کرتے رہے ہیں اور میرے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو بھی ان کی حمایت حاصل ہے ۔ واضح رہے کہ ثانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2022ء کے آخر میں ٹینس کو الوداع کہہ دیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes