Recent Comments

No comments to show.

افغان کرکٹر راشد خان کی فیملی لاہور میں ان کے پی ایس ایل میچز دیکھے گی

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز میں شامل افغان کرکٹر راشد خان کی فیملی کے ارکان لاہور میں میچ دیکھیں گے۔

لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے تصدیق کرتے ہئے بتایا کہ راشد خان کے بھائی اور کزنز لاہور میں میچز دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ راشد خان کی فیملی کے ارکان کرکٹر کو پہلی مرتبہ پاکستان میں ایکشن میں دیکھیں گے، راشد خان لاہور میں کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں کیوں کہ گزشتہ سیزن ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی تھی۔

ثمین رانا نےلاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا سے متعلق کہا کہ وہ دو سال پہلے کی طرح لاہور میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ثمین رانا نے لاہور میں میچز سے متعلق کہا کہ خوشی ہے کہ دو برس کے بعد لاہور میں پی ایس ایل کے میچز ہو رہے ہیں، لاہور میں ہر ٹیم کو سپورٹ ملتی ہے۔

انہوں نے شائقین کرکٹ کے لیے کہا کہ زیادہ سے زیادہ فینز سٹیڈیم آئیں، لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے شہریوں کو مایوس نہیں کرے گی۔

سی او او لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ لاہور میں کنڈیشنز اور خاص طور پر اوس سب کے لیے چیلنج ہوگی، پی سی بی اس بارے میں انتظامات کر رہا ہے، امید ہے کہ ان اقدامات سے اوس کے اثرات کم ہوں گے، چیلنجز تو رہتے ہیں لیکن پی ایس ایل کا زیادہ سے زیادہ شہروں میں ہونا بہت ضروری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes