Recent Comments

No comments to show.

پاکستان سپر لیگ کو پوری طرح انجوائے کر رہا ہوں۔۔ پی ایس ایل کا اسٹینڈرڈ زبردست ہے، بین کٹنگ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے آسٹریلوی کھلاڑی بین کٹنگ نے کہا ہے کہ اس لیگ کا اسٹینڈرڈ زبردست ہے۔

بین کٹنگ کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی لاہور میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

لیگ میں اپنی موجودگی سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں پاکستان سپر لیگ کو پوری طرح انجوائے کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے ساتھ اچھا وقت گزر رہا ہے، لاہور میں پی ایس ایل میچز کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes