Recent Comments

No comments to show.

متعدد بار پاکستان آچکا ہوں، ہمیشہ خود کو محفوظ تصور کیا، جیمز ونس

انگلش کرکٹر جیمز وینس نے کہا ہے کہ پاکستان میں کراؤڈ کا شور کرکٹ کا مزہ بڑھا دیتا ہے۔

جیونیوز سے گفتگو میں جیمز وینس نے کہا کہ اکتوبر میں انگلینڈ کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق نہ ہونا مایوس کن تھا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے اوپر کے لوگ کرتے ہیں، کھلاڑیوں کو فیصلوں سے آگاہ کیا جاتا ہے، متعدد بار پاکستان آچکا ہوں، ہمیشہ خود کو محفوظ تصور کیا۔

انگلش کرکٹر نے مزید کہا کہ مجھ سے کھلاڑی جب تجربے کا پوچھتے ہیں تو مثبت فیڈ بیک ہی دیتا ہوں، امید ہے انگلش ٹیم جب آئے گی تو فل کراؤڈ کے سامنے میچز ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کھیل کر مختلف کنڈیشنز کا اچھا تجربہ ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes