Recent Comments

No comments to show.

قومی ٹیم کے باؤلر محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کو درست کرنے کی ذمہ داری کون لے گا؟ نام سامنے آ گیا

قومی ٹیم کے باولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی اصلاح کیلیے ثقلین مشتاق اور ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچ عمررشید ذمہ داری سنبھالیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پیسر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن بگ بیش لیگ کے دوران رپورٹ ہوا تھا،لاہور میں قائم آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینکس لیب میں ٹیسٹ کے بعد رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو بجھوائی گئی تھی،اس میں کئی گیندوں میں بازو کا خم 15 ڈگری کی حد سے زائد پایا گیا۔

بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے پر محمد حسنین پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوئے،انھیں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز میں شرکت سے بھی روک دیا گیا تاہم اب ان کے ایکشن کی اصلاح کیلیے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کام کیا جائے گا، کلیئر ہونے پر ہی پیسر کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes