Recent Comments

No comments to show.

شاہد آفریدی دبئی میں کون سا کاروبار کرنے جا رہے ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی دبئی میں جلد اپنا ریسٹورنٹ کھولنے کا اعلان کریں گے، ریسٹورنٹ کا نام ممکنہ طور پر ’لالہ دربار‘ ہوگا۔

شاہد آفریدی نے انسٹاگرام پر ایپرن پہنے ٹماٹر کاٹتے ویڈیو شیئر کی، جس کے کیپشن میں کہا گیا کہ جلد ایک بڑا اعلان کیا جائے گا، ذائقہ دار پکوان سے لطف اندوز ہونے کے لیے تیار ہوجائیں۔

شاہد آفریدی نے پوسٹ میں ہیش ٹیگ ’لالہ دربار‘ کا اضافہ کیا اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ہینڈل بھی لکھے۔

لالہ دربار کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائیں تو اس میں بتایا گیا ہے کہ یہ پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے دیسی ریسٹورنٹ کی ایک چین ہے، ’کوئی نہیں اس جیسا‘ جلد ہی لانچ ہو رہا ہے۔

لالہ دربار کے انسٹا اکاؤنٹ پر اب تک صرف 4 پوسٹ شیئر کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ ہی شعیب ملک نے لاہور کے پوش علاقے میں ’دی رائس باؤل‘ نامی ریسٹورنٹ کھولا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes