Recent Comments

No comments to show.

ایسا لگتا ہے کہ شاہد آفریدی کے ساتھ انٹرنیشنل لیول پر کھیلنا کل ہی کی بات ہو اور آج۔۔ عمر گُل کو شاہد آفریدی کا کوچ بن کر کیسا لگ رہا ہے؟ عمرگل نے بتا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن سیون میں فاسٹ بولر عمر گل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ماضی میں ایک ساتھ بین الاقوامی میچز میں شرکت کرنے والے شاہد آفریدی اور عمر گل کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔

اس تصویر پر ردعمل میں عمر گل نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ شاہد آفریدی کے ساتھ انٹرنیشنل لیول پر کھیلنا کل ہی کی بات ہو ، اور آج میں ان کی ٹیم کی کوچنگ کررہا ہوں۔

انہوں نے عمر پر مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’لالہ عمر صرف ایک عدد کے سوا کچھ نہیں ہے۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پی ایس ایل کے 15میچ میں قلندرز کا مضبوط بولنگ اٹیک ٹورنامنٹ میں چوتھے میچ میں دو سو رنز کا دفاع کرنے میں ناکام رہا ۔

انگلینڈ کے جیسن رائے نے پاکستان سپر لیگ میں اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری49گیندوں پر بنا کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور قلندرز کے خلاف سات وکٹ کی پراعتماد فتح دلوادی۔

50% LikesVS
50% Dislikes