Recent Comments

No comments to show.

عثمان خواجہ کا دوسرے بچے کی پیدائش پر تاریخی دورہ پاکستان کو فوقیت دینے کا فیصلہ

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے لیے پاکستان کا تاریخی دورہ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دی سڈنی مارننگ ہیرالڈ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق عثمان خواجہ پاکستان میں کھیلنے کے لیے بہت زیادہ ذاتی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

24 سال میں آسٹریلیا کا پہلا دورہ پاکستان راولپنڈی میں شروع اور اختتام پذیر ہوگا جس کا افتتاحی ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا اور 29 مارچ سے 5 اپریل تک چار وائٹ بال میچ کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلیا آخری بار 1998ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جب مارک ٹیلر کی ٹیم نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے جیت درج کی تھی۔ عثمان خواجہ نے کہا کہ ان کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے کہ اگر ان کا بچہ ٹیسٹ میچ کے درمیان میں پیدا ہوگیا تو کیا ہوگا، ان کی اہلیہ بہت سمجھدار ہیں۔
اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے عثمان خواجہ نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ مجھے کرکٹ کھیلنا پسند ہے، یہ میرے لیے بہت اہم ہے، وہ اس کی بہت حمایت کرتی ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ میں ہر طرح سے ان کی حمایت کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے واپس آنے میں بہت زیادہ وقت لگے گا، میں نے آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہے، میں اس کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوں کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو، مجھ سے نے پوچھیں کہ ایسا ہوا تو میں کیا کروں گا۔ یاد رہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنیوالی 18رکنی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

دورہ پاکستان میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ نائب کپتان سٹیو سمتھ ہوں گے۔ آسٹریلیوی سکواڈ کے دیگرکھلاڑیوں میں ایشن ایگر، بولینڈ، کیری،کیمرون گرین، ہیرس، ہیزل ووڈ،ٹریوس ہیڈ،جوش انگلس،عثمان خواجہ ، لبوشین،ناتھن لائن، مارش،مایئکل نیسر، اسٹارک،سویپسن اور وارنر شامل ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ کے مطابق ٹیسٹ ٹیم اورمتعلقہ سٹاف رواں ماہ کے آخر میں پاکستان روانہ ہوگا جبکہ وائٹ بال کے اسکواڈ کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

ون ڈے اورٹی 20 میچز کے لئے آسٹریلوی ٹیمیں دورے کے وسط میں پاکستان جائیں گی۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes