Recent Comments

No comments to show.

رکی پونٹنگ نے شاہین شاہ آفریدی کو مکمل باولر قرار دیدیا

سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستانی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کو مکمل باولر قرار دیدیا ۔ رکی پونٹنگ نے شاہین شاہ آفریدی کو خوب سراہا اور امید ظاہر کی کہ آسٹریلیا کے اگلے ماہ شروع ہونے والے پاکستان کے دورے پر ان کی بائولنگ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا ۔ شاہین شاہ آفریدی کو گیند کے ساتھ حیران کن کارکردگی پر آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا ۔

شاہین آفریدی نے 2019ء میں پاکستانی سکواڈ کے ساتھ آسٹریلیا کا دورہ کرکے پونٹنگ پر ایک تاثر قائم کیا تھا حالانکہ وہ دو ٹیسٹ میں صرف پانچ وکٹیں لے سکے تھے۔

رکی پونٹنگ نے ایک انٹرویو میں شاہین آفریدی کو کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیئے جانے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف ایک چیز سے مایوس ہوں کہ شاہین بلے باز نہیں ہے ،یہ ایوارڈز کسی بلے باز کی جگہ ایک تیز گیند باز کو کیسے دیا جاسکتا ہے۔

رکی پونٹنگ کا مزید کہنا تھا کہ ایماندار کی بات یہ ہے شاہین آفریدی اس ایوارڈ کا مستحق تھا، اس نے کچھ سال قبل آسٹریلیا کا ایک بہت اچھا دورہ کیا تھا اور آپ دیکھ سکتے تھے کہ وہ لمبے قد کا مالک ہے، تیز گیند کرتا ہے۔

اس کے پاس نئی گیند کو رائٹ ہینڈ بلے باز کے خلاف ان سوئنگ کرنے کی صلاحیت حاصل ہے ،یہ واقعی ایک مکمل پیکج کی طرح لگ رہا تھا جسے ابھی تک ہم نے اس کے مکمل عروج پر نہیں دیکھا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes