Recent Comments

No comments to show.

بابر اعظم پر میچ ختم نہ کرنے پر ہونیوالی تنقید درست ہے : شعیب اختر

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ میچ ختم نہ کرنے پر پاکستان اور کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم پر تنقید درست ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے 46 سالہ شعیب اختر نے کہا کہ بابر اعظم وکٹ کیپر محمد رضوان سے کہیں بہتر ہیں لیکن ملتان سلطانز کے کپتان سکور بورڈ کو متحرک کرتے رہنا جانتے ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ بابر پر میچ ختم نہ کرنے پر تنقید درست ہے اور وہ برسوں سے اس پر قابو پانے کی جدوجہد کر رہے ہیں، اسے وقت دیں، وہ سیکھے گا کیونکہ وہ ایک عظیم کھلاڑی ہے اور رضوان سے کہیں بہتر ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ رضوان نے 40 گیندوں پر 80 رنز بنائے اور سکور بورڈ کو متحرک رکھا، بابر کو یہی سیکھنے کی ضرورت ہے اور اس پر مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، وہ جلد ہی یہ بھی سیکھ لیں گے، تنقید ہمیشہ اچھی ہوتی ہے اور آنے والے سالوں میں بابراعظم ایک میگا برانڈ بن جائیں گے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان انضمام الحق نے بھی پشاور زلمی کے خلاف میچ میں بابر اعظم کی سست روی سے بیٹنگ پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے 63 گیندوں پر 90 رنز بنائے لیکن کراچی 9 رنز سے میچ ہار گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes