Recent Comments

No comments to show.

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ کون ہو گا ؟ فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق کو فی الحال روک لیاہے اور انہیں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ اس سے قبل استعفے کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں بھی ثقلین مشتاق کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، نئے اور مستقل ہیڈ کوچ کا فیصلہ آسٹریلیا کی سیریز کے بعد کیا جائے گا۔

پی سی بی کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام پی ایس ایل معاملات میں مصروف رہے حالانکہ کئی ہفتے پہلے ہیڈ کوچ کی پوسٹ کا اشتہار دے دیا گیا تھا لیکن ابھی تک نام شارٹ لسٹ نہیں ہوسکے ہیں اور انٹر ویو ہونا بھی ابھی باقی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز میں ثقلین کو ایک اور موقع دیا جائے گا جب کہ باقی ٹیم انتظامیہ وہی ہوگی، ثقلین مشتاق جو واپس انگلینڈ جانا چاہتے تھے اب مزید کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes