Recent Comments

No comments to show.

پی ایس ایل 7: نور احمد اور لیام لونگ سٹون پاکستان پہنچ گئے

پشاور زلمی کے لیام لیونگ اسٹون اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نور احمد ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے دوسرے مرحلے کے لیے لاہور پہنچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق لیونگ اسٹون کی پرواز انگلینڈ سے دبئی پہنچنے کے بعد سات گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

نور احمد بھی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے ویسٹ انڈیز میں موجود تھے۔

یاد رہے، لیونگ اسٹون کو لاجسٹک مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی پاکستان آمد میں تاخیر ہوئی، دیگر انگلش کھلاڑیوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے فوراً بعد کراچی کا سفر کیا،

واضح رہے کہ یہ جوڑی اپنے اپنے اسکواڈ میں شامل ہونے سے پہلے تین دن کی قرنطینہ کریں گے۔ زلمی بعد میں تصدیق کرے گا کہ آیا لیونگسٹون 10 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes