Recent Comments

No comments to show.

جیسن رؤئے نے آتے ہی تباہی مچا دی۔۔ لاہور قلندرز کے ورلڈ کلاس بولرز کی جم کر دھلائی کردی، پی ایس ایل 7 کی دوسری سینچری سکور کر لی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 205 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز نے فخر زمان کے 70، عبداللّٰہ شفیق کے 32، ہیری بروک کے 17 گیندوں پر ناقابل شکست 41 اور ڈیوڈے ویسے 9 بالز پر 22 رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 204 رنز ہندسہ سیٹ کیا۔

جواب میں اپنا پہلا ہی پی ایس ایل میچ کھیل رہے جیسن رؤئے نے تباہی مچا دی۔

دھماکے دار بیٹنگ! قلندرز کے بولر کی خوب پٹائی کی، انہوں نے 49 بالز میں سینچری سکور کی اور 116 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اپنی اننگز میں 11 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔ یہ پی ایس ایل 7 کی دوسری سینچری ہے جبکہ پہلی سینچری فخر زمان نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں بنائی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes