Recent Comments

No comments to show.

وادیٔ کشمیر کے لوگ بہتر مستقبل کے حقدار ہیں۔۔ بابر اعظم نے بھی کشمیریوں کے لئے پیغام شیئر کر دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام دیا ہے۔

بابراعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آزاد کشمیر کے جھنڈے کی تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ آئیے امن اور انسانیت کے غالب ہونے کی دعااورامید کریں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’یہ خوبصورت وادی اور اس کے لوگ بہترین مستقبل کے حقدار ہیں!‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یومِ یکجہتیٔ کشمیر منایا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes