Recent Comments

No comments to show.

آئی سی سی انڈر 19 کی بہترین ٹیم میں 2 پاکستانی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے بعد بہترین ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

حسیب اللّٰہ خان اور اویس علی کو آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے یش دھل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے انگلینڈ کو انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بھارت کی ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل پانچویں بار اپنے نام کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes