Recent Comments

No comments to show.

اعظم خان کو دوست پیار سے کیا کہتے ہیں؟ اعظم خان نے خود بتا دیا

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم معین خان کے صاحبزادے اعظم خان کو ان کے دوست پیار سے ’اے کے‘ کہتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مختلف سوالات کا جواب دے رہے ہیں۔

اعظم خان کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ جب وہ کرکٹ نہیں کھیلتے تو گھر پر گانا گاتے ہیں اور مچھلیاں پکڑنے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کے علاوہ بھی میری زندگی ہے جسے میں انجوائے کرتا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی پسندیدہ ڈش چکن بریانی ہے، اور میرے سپر ہیرو بہت سے ہیں مگر مجھے سب سے زیادہ’ ہلک‘ پسند ہے۔

معین خان کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ ان کے پاس غائب ہونے والی طاقت آجائے توپاسپورٹ اور ویزا کے بغیر پوری دنیا کا سفر کرنا چاہیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی نے کہا کہ اسکواش اور ٹیبل ٹینس کھیلنا بھی مجھے پسند ہے، پاکستانی گلوکاروں میں انہیں عاطف اسلم پسند ہیں۔

پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں اعظم خان نےگانا بھی گایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes