Recent Comments

No comments to show.

عمران طاہر اور شاہنواز دھانی کی جوڑی نے پشاور زلمی کے بیٹرز کو پریشان کر دیا! شاہنواز دھانی بھی عمران طاہر کی طرح وکٹ لے کر گراؤنڈ میں بھاگنے لگے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو باآسانی 57 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں لگاتار 5ویں فتح اپنے نام کرلی۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کی مضبوط بولنگ لائن کے سامنے رنز کے انبار لگادیے اور اسے جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پشاور زلمی کی ٹیم عمران طاہر اور شاہنواز ڈہانی کی شاندار بولنگ کے سامنے ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 165 رنز تک محدود رہی اور میچ 57 رنز سے ہار گئی۔

پچھلے کچھ میچز سے شاہنواز دھانی اچھی طرح پرفارم نہیں کر پا رہے تھے اور لوگ پی ایس ایل 6 میں تباہی مچانے والے شاہنواز دھانی کی فارم کو مس کر رہے تھے۔

ملتان سلطانز کے عمران طاہر نے 25 اور شاہنواز ڈاہانی نے 41 رنز کے عوض 3، 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

دونوں بولرز نے میچ وننگ پرفامنس دی اور وکٹیں لے کر بھرپور سیلبریشن کی، دونوں کی گراؤنڈ میں دوڑ لگاتے رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes